اچھی صحافت معاشرتی ارتقا کا جزو لازم ہے: ملک رشید خاں
کنگن پور (نامہ نگار) پریس کلب کنگن پور کی تقریب حلف وفاداری ٹاﺅن ہال میں ہوئی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن قصور محمد احسن وحید اور ملک رشید احمد خاں ممبر قومی اسمبلی این اے 140 نے کہا کہ بلاشبہ صحافت معاشرے کی آنکھ اور حکومت کا چوتھا ستون ہے۔ انہوں نے کہا قوموں کی ترقی میں تعلیم اور صحت دو بنیادی چیزیں ہیں مگر اس کے ساتھ ساتھ اب اچھی صحافت بھی معاشرتی ارتقاءکا جزو لازم ہے۔