فاسٹ باﺅلرز تنویر احمد ، راحت علی ٹیسٹ سیریز کھیلنے جنوبی افریقہ پہنچ گئے
لاہور (آن لائن) جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے ہنگامی بنیادوں پر قومی سکواڈ کا حصہ بننے والے دونوں پیسرز تنویر احمد اور راحت علی گزشتہ روز لاہور ایئرپورٹ سے جوہانسبرگ روانہ ہوئے اور رات گئے دونوں پیسرز نے جوہانسبرگ میں ٹیم کو جوائن کرلیا ۔ راحت علی نے کہا کہ پی سی بی کے اعتماد پر ہر صورت پورا اتروں گا۔