• news

سکواش میں کھویا ہوا مقام حاصل کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں: ایئرچیف

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) پاکستان سکواش فیڈریشن کی 40 ویں سالانہ جنرل میٹنگ ائر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ جنرل کونسل نے متفقہ طور پر پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ کو پاکستان سکواش فیڈریشن کا صدر منتخب کر لیا۔ نائب صدور کی تقرری کے لئے بھی اسی میٹنگ کے دوران انتخابات کا انعقاد کیا گیا۔ سابق ورلڈ چیمپئن قمر زمان اور امجد علی نون کو متفقہ طور پر اگلے تین سال کیلئے نائب صدر منتخب کر لیا گیا۔ 2011ئ میںسکواش کے کھیل کو ترقی دینے کیلئے گراں قدر خدمات سر انجا م دینے پر پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کو پرائڈ آف پرفارمنس ٹرافی کا حقدار قرار دیا گیا۔ جبکہ سندھ سکواش ایسوسی ایشن دوسری پوزیشن کی حقدار ٹھہری ۔ جنرل کونسل نے پاکستانی کھلاڑیوں کی قومی اور بین الاقوامی مقابلوں میں کارکردگی کا بھی جائزہ لیا۔ یہ بھی بتایا گیا کہ پاکستان کے صفِ اول کے کھلاڑیوں کو مزید بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔ جیسا کہ انہیں ہر ممکنہ سہولت اور امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ میٹنگ کے شرکاءنے ایشیئن جونیئر (ٹیم) چیمپئن شپ اور ورلڈ مینز ٹیم چیمپئن شپ 2011ئ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا۔ ہاو¿س نے پاکستان میںسکواش کی ترقی کیلئے پاکستان میں لیگ سسٹم کے ذریعے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے کی بھی تعریف کی۔ پریذیڈنٹ سکواش فیڈریشن کی سر کردگی میں پاکستان بھر میںسکواش کے کھیل کے فروغ کیلئے کی جانے والی کوششوں کو بھی سراہا گیا۔ ہاو¿س نے بین ا لاقوامی میعار کے ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لئے نیوٹرل وینیوکے منصوبہ کا بھی جائزہ لیا اور اس بات کا بھی جائزہ لیا کہ کھلاڑیوں کی امریکہ میں منعقد ہونے والے پی یس اے ٹورنامنٹس میں زیادہ سے زیادہ شرکت یقینی بنائی جائے تاکہ انکی بین الاقوامی درجہ بندی میں بہتری لائی جا سکے ۔ مزید برآں اوپر آنے والے نئے سکواش کے کھلاڑیوں کے پاکستان کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں تعلیم دلانے کے منصوبے کو بھی سراہا گیا۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے صدر نے فیڈریشن کے ممبران پر زور دیا کہ وہ پاکستان میںسکواش کی ترقی میں اپنے کردار کو جاری رکھیں۔ میٹنگ اس امید کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی کہ پاکستان بین الاقوامی سکواش میں اپنی برتری کو دوبارہ حاصل کر لے گا۔ 

ای پیپر-دی نیشن