• news

پی او اے نے جنرل کونسل اجلاس کو کامیاب بنانے کیلئے ٹاسک دیدیا

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے 12 فروری کے جنرل کونسل اجلاس کو کامیاب بنانے کے لئے مختلف کھیلوں کی فیڈریشن کے عہدیداران کو ٹاسک دیدئیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے آخری اجلاس میں 101 میں سے 60 سے زائد نمائندوں نے اجلاس میں شرکت کی تھی تاہم 12 فروری کو ہونے والے اجلاس میں 70 سے زائد نمائندوں کی شرکت کے دعوے کئے جا رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کو کامیاب بنانے کے لیے پی او اے میں اعلیٰ عہدوں پر تعینات افراد نے ان افراد کو منانے کا فیصلہ کیا ہے جو ماضی میں ناراض ہو گئے تھے۔ اس سلسلہ میں بعد افراد کو ٹاسک بھی دیا گیا ہے کہ وہ عہدیداران کو منانے میں اہم کردار ادا کریں۔ دوسری جانب پی او اے کی موجودہ باڈی سے ناراض لوگوں کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پی او اے صدر کی کوئی حیثیت نہیں ہے جبکہ ان کا کہنا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے میں جب نیچے کے تمام عہدیداران کو کالعدم قرار دیا گیا ہے ایسے میں صدر کی کوئی حیثیت نہیں رہی ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن