وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا، تاخیر کا شکار نئی تجارتی پالیسی کی منظوری متوقع
اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے (آج) بدھ کو اجلاس میں سات ماہ سے تاخیر کا شکار تین سالہ نئی تجارتی پالیسی کی منظوری متوقع ہے‘ وفاقی کابینہ اجلا س میں تازہ ملکی سیاسی صورتحال سمیت دیگر اہم معاملات کا بھی جائزہ لے گی۔