• news

الیکشن کا سائرن بج گیا، اصل لڑائی پنجاب میں ہو گی : منظور وٹو

منڈی بہاﺅالدین (نامہ نگار) پیپلزپارٹی پنجاب کے صوبائی صدرمیاں منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ ملک میں انتخابات کا سائرن بج چکا ہے، اصل لڑائی پنجاب میں ہوگی، زرداری کی سیاست سمجھنے کیلئے میاں برادران کو پی ایچ ڈی کرنا ہو گی، پنجاب حکومت نے 72 ارب کا بجٹ لاہورکی سڑک میں ڈبو دیا ہے، وہ یہاں منڈی بہا¶الدین کے نواحی گاوں سوہاوہ میں سوئی گیس کی فراہمی کے منصوبے کے افتتاح کے بعد جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔ میاں منظور وٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے گذشتہ انتخابات میں منڈی بہا¶الدین سے دو قومی اور پانچ صوبائی اسمبلی کی نشستیں جیتی ہیں اور آئندہ کے انتخابات میں بھی مسلم لیگ ن کو اس ضلع سے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔ خادم اعلیٰ کی گڈگورننس کی یہ حالت ہے کہ جتنے لوگ جعلی ادویات، کف سیرپ، ڈینگی سے مارے گئے ہےں اتنے ڈرون حملوں میں بھی نہیں مارے گئے، پنجاب میں ڈاکودن دیہاڑے لوٹ مارکر رہے ہیں، پنجاب میں عدم تحفظ کی فضاءقائم ہے۔ انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ والے اسلام آباد میں دھرنا دینے کا فیصلہ واپس لے لیں گے۔ جنوبی پنجاب کاصوبہ عوامی خواہشات اور کمشن کی رپورٹ کے مطابق بنائیں گے۔ پنجاب کے عوام کی خواہشات کااحترام کرتے ہوئے مخالفت بندکر دے، پنجاب کی مقامی آبادیوں پر خرچ ہونے والے لوکل باڈیزکے فنڈز ایم پی اے، ایم این اےزخرچ کر رہے ہیں، چیف جسٹس اس پری پول رگنگ اور دھاندلی کا ازخود نوٹس لیں۔ انہوں نے کہاکہ میاں برادران کو اربوں روپے کے بڑے منصوبے بنانے کا شوق ہے اور لوگوں میں اس پر چہ مگوئیاں ہیں، پیپلزپارٹی نے آج تک کوئی انتقامی کارروائی نہیں کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سنجیدگی سے بجلی اور گےس کے معاملات کو بہتر کرنے کے اقدامات کر رہی ہے۔ ہائیڈل پاورکے منصوبے اور عالمی طاقتوں کی مخالفت اور دبا¶ کے باوجود ایران سے گےس لے رہے ہےں۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کے لئے ٹیوب وےل کے فلےٹ رےٹ کو پیپلزپارٹی کے منشور مےں شامل کیا جا رہا ہے اور اس سلسلہ مےں مےری سربراہی مےں اےک کمےٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن