ججز پنشن، مراعات کیس اٹارنی جنرل، فریقین کو نوٹس جاری
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں ججز کی پنشن اور مراعات سے متعلق ازخود نوٹس مقدمہ کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے اٹارنی جنرل اور فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 18 فروری تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے تین سینئر ایڈووکیٹ کو عدالتی معاون مقرر کر دیا، ان میں خواجہ حارث، سلمان اکرم راجہ اور مخدوم علی خان شامل ہیں۔