• news

طالبان رہنما مولانا فضل اللہ امریکہ کے اولین ٹارگٹ ہیں: واشنگٹن پوسٹ

واشنگٹن (آئی این پی) امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے کہا ہے کہ طالبان رہنما مولانا فضل اللہ امریکی ڈرون حملوں کی ٹارگٹ فہرست میں پہلے نمبر پر موجود ہیں، فضل اللہ امریکہ کی پہلی ترجیح ہیں، امریکی جاسوس ان کے ارد گرد موجود ہیں اور ہتھیاروں سے لیس ڈرونز ا±ن کا پیچھا کر رہے ہیں۔ منگل کو امریکی اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں ایک اعلیٰ امریکی سکیورٹی عہدے دار کے حوالے سے کہا کہ فضل اللہ امریکہ کی پہلی ترجیح ہیں۔ امریکہ کے جاسوس ان کے ارد گرد موجود ہیں اور ہتھیاروں سے لیس ڈرونز ا±ن کا پیچھا کر رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق فضل اللہ امریکہ کے اہداف کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں اور ان کی پوری توجہ طالبان رہنما کو ہلاک کرنے پر مرکوز ہے۔ رواں مہینے امریکی میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹس میں کہا گیا کہ اوباما انتظامیہ پوری دنیا میں مشتبہ دہشت گردوں کو ہدف بنانے کے حوالے سے نئے رہنما اصول بنا رہی ہے تاہم ان کا اطلاق پاکستان کے قبائلی علاقوں میں جاری سی آئی اے کے آپریشنز پر نہیں ہو گا۔ واشنگٹن پوسٹ نے لکھا ہے کہ پاکستانی حکام کئی سالوں سے شکایت کر رہے ہیں اور حال ہی میں ملالہ یوسف زئی پر حملے کے بعد ایک مرتبہ پھر انہوں نے کہا ہے کہ امریکہ فضل اللہ کو روکنے کی کوئی کوشش نہیں کر رہا۔ پوسٹ کے مطابق اب صورتحال میں تبدیلی لانا ضروری ہے۔ امریکی اخبار نے ان متنازعہ رپورٹس کا بھی حوالہ دیا جن میں کہا گیا کہ فضل اللہ افغان صوبے نورستان میں تازہ امریکی ڈرون حملے میں مارے گئے ہیں۔ اخبار کے مطابق امریکی اور پاکستانی حکام شدت پسند رہنما کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کر پا رہے۔ فضل اللہ کے کچھ ساتھیوں نے کہاہے کہ وہ ابھی زندہ ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن