مکة المکرمہ میں بارش، موسم خوشگوار
مکہ مکرمہ (نمائندہ خصوصی) مکہ مکرمہ اور گردونواح میں نصف شب ہلکی بارش ہوئی جو فجر کی نماز کے بعد تک جاری رہی جس سے موسم ٹھنڈا اور خوشگوار ہوگیا۔ گلے کی بیماریوں اور زکام، کھانسی میں مبتلا لوگوں نے سکھ کا سانس لیا، آسمان پر سرمئی بادل چھائے ہوئے ہیں مطلع ابرآلود ہونے کی وجہ سے دھوپ کا امکان ہے۔