• news

میانوالی کو جنوبی پنجاب صوبہ میں شامل کرنے کی تجویز کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے روبرو میانوالی کو جنوبی پنجاب صوبہ میں شامل کرنے کی تجویز کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ منصف اعوان ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت میانوالی کو جنوبی پنجاب صوبہ میں شامل کرنے سے روکے کیونکہ میانوالی کے عوام بھی نئے صوبے میں شامل نہیں ہونا چاہتے درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ میانوالی کو جنوبی پنجاب صوبے میں شامل کرنے کا منصوبہ تکنیکی اور انتظامی لحاظ سے بھی قابل عمل نہیں اس لئے فاضل عدالت حکومت سے ایسی ناقابل عمل تجویز پیش کرنے پر وضاحت طلب کرے۔

ای پیپر-دی نیشن