• news

وزیراعظم سے صدر اور وزیراعظم آزاد کشمیر کی ملاقات : او آئی سی اجلاس پر مشاورت

اسلام آباد (آن لائن) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد یعقوب خان اور وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری عبدالمجید کی وزیراعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف سے ملاقات، او آئی سی کے آئندہ ہفتے مصر میں ہونے والے اجلاس میں مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کے حوالے سے صلاح مشورہ کیا گیا۔ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے حق خودارادیت کی جدوجہد میں کشمیری عوام کے لئے اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے پرامن حل پر یقین رکھتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز یہاں گوجر خان بار ایسوسی ایشن کی تقریب حلف وفاداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائیک نے بھی شرکت کی جنہوں نے نومنتخب بار کے ارکان سے حلف بھی لیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک کی 65 سالہ تاریخ میں پہلی بار جمہوری طور پر منتخب حکومت اپنی مدت پوری کر رہی ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ جمہوریت جڑیں پکڑ رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن