• news

تعطل کے بعد تجارت بحال، پاکستان سے 6 ٹرکوں کا قافلہ بھارت پہنچ گیا

مظفرآباد (اے ایف پی + آن لائن)کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر 20 روز کے وقفہ کے بعد تجارت بحال ہوگئی ہے تاہم اس عرصہ میں تجارت بند رہنے سے پاکستانی تاجروں کو 3کروڑ روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا، 6 پاکستانی اشےاءکے ٹرکوں نے منگل کو سرحد پار کی۔ ےہ قافلہ پےاز،کھجوز اور خشک پھل لےکر اس لائن آف کنٹرول (اےل او سی) کے پار گےا۔(ٹاٹا) کے ڈائرےکٹر جنرل نے بتاےا کہ 6ٹرک تتری نوٹ راہداری سے بھارت کی طرف گئے ہےں۔ کشمےر مےں تجارتی اےسوسی اےشن کے سربراہ کاشان مسعود نے کہا کہ حالےہ تعطل سے کاروبار کو بڑا دھچکا لگا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمےں بھارت سے ٹماٹر اور دےگر سبزےوں کے آرڈر ملے تھے،وہ خراب ہوگئے۔

ای پیپر-دی نیشن