کراچی کی علیحدگی‘ رحمن ملک کے بیان کا نوٹس لیا جائے‘ آفاق احمد
کراچی (سٹاف رپورٹر) مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین آفاق احمد نے وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کے بیان پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے قومی سلامتی اداروں سے سنجیدہ نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ اپنے بیان میں آفاق احمد نے کہا کراچی عرصہ دراز سے لاقانونیت کا شکار رہا ہے جس کا کبھی وزیر داخلہ کی جانب سے سنجیدہ نوٹس نہیں لیا گیا، اگر موصوف کراچی کی علیحدگی کے خطرات سے آگاہ کررہے ہیں تو اسکے اسباب پتہ کرنے میں دیر نہیں کی جانی چاہئے، قومی سلامتی کے ادارے اور ریاست کے تمام سٹیک ہولڈر رحمان ملک سے انکے بیان کی وضاحت طلب کریں کہ انکے پاس ایسی کونسی اطلاعات ہیں کہ جس کی بناءپر انہیں ”کراچی ہاتھ سے نکلتا“نظر آرہا ہے۔