• news

کراچی: بم دھماکہ میں 4 افراد جاں بحق ‘ ٹارگٹ کلنگ جاری ‘12 مارے گئے

 کراچی (کرائم رپورٹر/ وقت نیوز) سہراب گوٹھ میں بم دھماکہ میں 4 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں ایک انسپکٹر عارف آفریدی شامل ہے جبکہ ٹارگٹ کلنگ بھی جاری رہی، متحدہ کے کارکن سمیت 12 افراد ہلاک اور 11زخمی ہو گئے جبکہ لیاری میں دستی بموں کے حملے میں 5 افراد زخمی ہو گئے جبکہ فائرنگ کے واقعات سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ تفصیلات کے مطابق دو دھماکے سہراب گوٹھ میں ہوئے جہاں سکندر گوٹھ میں مسجد کے باہر موٹر سائیکل میں نصب پھٹنے سے زبردست تباہی پھیل گئی اور 3 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے۔ دھماکے میں ایک ٹیکسی تباہ ہوئی۔ ایدھی ہوم سہراب گوٹھ پر پولیس موبائل پر دستی بم سے حملہ کیا گیا جبکہ کیماڑی تارا چند روڈ اور لیاری میں بھی بموں کے دھماکے ہوئے چنیسر گوٹھ میں بم پھٹ نہیں سکا، لیاری کے علاقے ہنگورو آباد میں بم حملے میں چار افراد زخمی ہو ئے ۔ زخمیوں نے بتایا کہ بم بھینسوں کے باڑے میں بھتہ نہ دینے پر پھینکا گیا۔ پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ پر اےدھی سردخانے کے قریب پولےس موبائل پر دستی بم سے حملہ کےا گےا جس کے نتےجے مےں اےس ایچ او عارف آفرےدی سمیت متعدد اہلکار زخمی ہوگئے۔ واقعہ کے بعد علاقے مےں خوف وہراس پھےل گیا جبکہ جائے وقوعہ پر پولیس کی بھاری نفری اور رےنجرز اہلکار پہنچ گئے۔ ادھر کےماڑی کے علاقے مےں تارہ چند روڈ پر واقع عمارت پر نامعلوم مسلح افراد نے اےک مکان پردستی بم پھےنکا جس کے نتےجے مےں بچہ زخمی ہوگےا۔ علاوہ ازیں کراچی کے علاقے لیاری میں بھی ہنگورآباد میں بھی دستی بم حملہ ہوا ہے جس کے نتےجے مےں پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق کراچی دھماکے میں تباہ ہونے والی ٹیکسی میں 2 مشکوک بیگ بھی موجود تھے۔ بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق ٹیکسی سے برآمد ہونے والا 3 سو کلو سے زیادہ بارودی مواد کو ناکارہ بنایا گیا تھا۔ جائے وقوعہ سے بارود سے بھرے 2 صندوق، 2 سلنڈر اور پریشر ککر موجود تھے جو آپس میں منسلک تھے۔ ان میں 5 ڈیٹونیٹر، بارود اور لوہے کے ذرات، 2ریموٹ کنٹرول سرکٹ بھی برآمد ہوئے۔ ادھر ملیر سٹی میں مسلح افراد نے سلمان عرف زکوٹا کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا اور فرار ہو گئے، مقتول متحدہ قومی موومنٹ کا کارکن اور کیبل آپریٹر تھا۔ علاوہ نارتھ ناظم آباد میں موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے دو بھائیوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اسد ہلاک جبکہ حارث زخمی ہو گیا۔ ادھر جمشید روڈ نمبر 2 پر مبارک منزل کے نزدیک نامعلوم افراد نے عدنان بلوچ کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔ شاہ فیصل کالونی میں بھی مسلح افراد نے مختار کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔ ڈاکس کے علاقے مچھر کالونی میں دو افراد نے ایک شخص فاروق کے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں فاروق کی بیوی عائشہ ہلاک اور خود فاروق زخمی ہو گیا۔ دریں اثناءگھاس منڈی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک نوجوان شاکر زخمی ہو گیا۔ نیو کراچی سندھی ہوٹل کے علاقے میں فائرنگ سے حبیب اور عبدالقیوم زخمی ہو گئے۔ کورنگی میں عاطف کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا جبکہ ابراہیم حیدری میںنذر حسین اور پاور ہاﺅس چورنگی پر شہزاد کو فائرنگ کر کے زخمی کیا گیا۔ بلدیہ ٹاﺅن میں فائرنگ سے ایک خاتون زخمی ہوئی۔ علاوہ ازیں لیاری کے علاقے آگرہ تاج کالونی میں گینگ وار کے دو گروپوں کے درمیان شدید فائرنگ اور دستی بموں سے حملے دستی بم کے ایک حملے میں پانچ افراد زخمی ہو گئے جبکہ فائرنگ کی کڑکڑاہٹ اور بموں کے دھماکوں سے علاقے میں زبردست خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہے گئے مسلح افراد کے سامنے پولیس بے بس نظر آئی۔ لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والے دونوں گرپوں کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ منگل کو رات گئے شروع ہوا تھا جو بدھ کی صبح تک جاری رہا۔

ای پیپر-دی نیشن