• news

اسمبلی کی تحلیل، حکومتی کمیٹی 5 رکنی کر دی گئی مسلم لیگ ن سے بھی مذاکرات کا امکان

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) قومی اسمبلی اور دیگر اسمبلیوں کی تحلیل کے حوالے سے حتمی تاریخ طے کرنے کے لئے خورشید شاہ کی سربراہی میں قائم کی گئی کمیٹی کے ارکان کی تعداد 3 سے بڑھا کر 5 کر دی گئی ہے۔ اس میں فاروق نائیک، نذر گوندل، رحیم داد خان اور سردار فتح حسن شامل ہیں۔ اس بات کا بھی امکان ہے کہ یہ کمیٹی پنجاب اسمبلی کی باقی اسمبلیوں کے ساتھ ہی تحلیل کے لئے مسلم لیگ (ن) سے بھی مذاکرات کرے گی۔

ای پیپر-دی نیشن