نئے صوبے کے حوالے سے کمشن کی رپورٹ سپیکر قومی اسمبلی کو پیش
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) پارلیمانی کمشن کے ارکان نے نئے صوبے ”بہاولپور جنوبی پنجاب“ کے حوالے سے رپورٹ سپیکر قومی اسمبلی کو پیش کر دی ہے۔ یہ رپورٹ کمشن کے چیئرمین فرحت اللہ بابر نے پیش کی۔ اس موقع پر کمشن کے دوسرے ارکان بھی موجود تھے۔