جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز مصباح کی صلاحیتوں کا امتحان ہے : عامر سہیل
لاہور (اے پی اے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عامر سہیل نے کہا ہے ک ہٹیم میں فاسٹ با¶لرز کا اضافہ درست اقدام ہے۔ ٹیم کو لیگ سپنر کی کمی ضرور محسوس ہو گی۔ جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز مصباح الحق کی صلاحیتوں کا امتحان ثابت ہو گی۔ راحت علی ایک باصلاحیت با¶لر ہے، اسے مواقع ملنے چاہئیں۔ ٹیم سکواڈ میں 9 بلے بازوں کو رکھنا غلط ہے۔ ٹیم مینجمنٹ کو اپنے بازو¶ں پر اعتماد کرتے ہوئے ان کی تعداد کم کرنی چاہئے۔ اگر مصباح الحق محمد عرفان کو درست وقت پر استعمال کرتے ہیں تو وہ ٹیم کیلئے فائدہ مند ثابت ہو گا۔ عدنان اکمل کی جگہ سرفراز احمد کو بطور وکٹ کیپر منتخب کرنا سلیکشن کمیٹی کا اہم فیصلہ ہے۔ دونوں کھلاڑی اچھا پرفارم کر رہے تھے۔ سرفراز کے پاس خود کو منوانے کا یہ بہترین موقع ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ جنوبی افریقہ کیخلاف پاکستانی ٹیم جارحانہ کی بجائے مثبت کھیلے۔