• news

پی این سی اے میں فلم فیسٹیول آج اختتام پذیر ہوگا


اسلام آباد (اے پی پی) پی این سی اے میں فلم فیسٹیول آج اختتام پذیر ہوگا، فلم فیسٹیول کے آخری روز سید نورکی فلم ”جھومر“ پیش کی جائے گی۔ ڈائریکٹر جنرل پی این سی اے توقیر ناصر نے کہا کہ فلم فیسٹیول کے انعقاد کا مقصد پاکستان فلم انڈسٹری کو بحران سے نکالنے کےلئے ساتھ ساتھ جڑواں شہروں کے مکینوں کو تفریح فراہم کرنا ہے۔ ایک ہفتہ جاری رہنے والے فیسٹیول کے دوران 7 مشہور فلمیں دکھائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہمیشہ سے معیاری فلمیں بن رہی ہیں، ہمیں قومی جذبے کو پروان چڑھاتے ہوئے اپنی فلمیں دیکھنا ہونگی، ہمارا ثقافتی ورثہ انتہائی عظیم ہے اور ہماری فلم اور ڈرامے معیار کے لحاظ سے کسی سے کم نہیں ہیں۔ پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس پاکستان فلم انڈسٹری کو بحران سے نکالنے کےلئے ہرممکن کوشش کرے گی اورفلم فیسٹیول کا انعقاد بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن