اعجاز الحق کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ چند روز میں ہونے کا امکان
ہارون آباد (نامہ نگار) مسلم لیگ (ضیائ)کے سربراہ محمد اعجاز الحق کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت یا مسلم لیگ (ن)کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ اگلے چند روز میں طے ہونے کا امکان ہے۔ اعجازالحق کی مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کی صورت میں حلقہ کی سیاسی صورتحال میں اعجاز الحق گروپ کی گرفت مزید واضع ہو جائے گی۔ ذرائع کے مطابق قوی امکان ہے کہ محمد اعجازالحق اپنے سیاسی رفقاءکار سابق تحصیل ناظم ہارون آباد حاجی محمد یٰسین اور سابق ایم پی اے غلام مرتضیٰ چودھری کے ہمراہ مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر سکتے ہیں ۔