• news

سنی تحریک نے کراچی ٹارگٹ کلنگ کیخلاف احتجاجی تحریک کا اعلان کر دیا

 کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سنی تحریک نے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ پہلے مرحلے میں کراچی سمیت ملک بھر میں مظاہرے کئے جائیں گے۔ کراچی پریس کلب کے سامنے 12روزہ علامتی بھوک ہڑتال کی جائے گی۔ رہنما سنی تحریک شکیل قادری کا کہنا ہے کہ سنی تحریک کے ذمہ داروں اور کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ کی جارہی ہے۔ گذشتہ 20 دن کے دوران سنی تحریک کے گیارہ کارکن جاں بحق اور درجنوں کو فائرنگ کر کے زخمی کیا گیا۔ سنی تحریک ٹارگٹ کلنگ اور بے امنی کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کرے گی۔

ای پیپر-دی نیشن