• news

کراچی میں تحریک طالبان کی جانب سے عدالتیں لگانے کا انکشاف

 کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کالعدم تحریک طالبان کی جانب سے کراچی میں عدالتیں لگائے جانے کا انکشاف ہوا۔ طالبان کورٹس میں قتل، جرمانہ، بھتہ کے معاملات پر فیصلے کئے جا رہے ہیں۔ فیصلہ نہ ماننے والوں کے خلاف علاقائی کمانڈر کارروائی کے احکامات دیتے ہیں۔ طالبان کورٹس سہراب گوٹھ، اتحاد ٹاﺅن، گلشن بونیر کے علاقوں میں قائم کی گئیں۔ کالعدم تنظیم کی جانب سے تاجروں کو لاکھوں روپے بھتے کے خطوط بھیجے جا رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن