• news

بحران کے حل میں تعاون مصرف صدر جرمنی پہنچ گئے‘ مرسی سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کریں: انجیلا مرکل

برلن (رائٹرز) مصری صدر مرسی جرمنی پہنچ گئے۔ انہوں نے چانسلر انجیلا مرکل سے ملاقات کی۔ مرسی نے کہا میرے بیان کو غلط رنگ دیا گیا۔ میں یہودی عقیدے کے خلاف نہیں ہوں۔ ادھر چانسلری کے باہر مصر میں تشدد کے خلاف بیسیوں افراد نے مظاہرہ کیا۔ مرکل نے مرسی پر زور دیا اپوزینش سے مذاکرات کریں۔ صدر محمد مرسی کا یورپی ممالک کا یہ پہلا دورہ ہے۔ مصر میں جاری سیاسی بحران کے خاتمے کیلئے صدر مرسی بین الاقوامی قوتوں سے مدد حاصل کر رہے ہیں۔ ادھر مصر میں صدر مرسی کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔ ہنگاموں میں مزید 2 افراد مارے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن