پاکستان کے استحکام اور اقتصادی ترقی کےلئے سعودی عرب کا تعاون مثالی ہے: کائرہ
اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات قمرزمان کائرہ نے کہا ہے پاکستان کے استحکام، سلامتی اور اقتصادی ترقی کےلئے سعودی عرب کا تعاون اورامداد مثالی ہے۔ سعودی قیادت نے ہر آڑے وقت میں پاکستان اوراس کے عوام کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔ وہ سعودی سفارتخانے میں تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ وزیراطلاعات نے کہا سعودی عرب کا دنیا بھر میں قیام امن کےلئے کردار قابل تعریف ہے۔انہوں نے سعودی قیادت اورعوام کی جانب سے متاثرین کےلئے امداد پر تشکر کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام اس امداد کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔