• news

سٹیل ملز کی نجکاری کی باتیں بے بنیاد ہیں: خورشید شاہ

اسلام آباد(اے پی اے) وفاقی وزیربرائے مذہبی امورسید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سٹیل ملزکی نجکاری کی باتیں بے بنیاد ہیں، حکومت سٹیل ملزکی ترقی کے لیے اقدامات کررہی ہے۔ اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سید خورشید شاہ سے چیرمین سی بی اے شمشاد قریشی کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وفد نے سید خورشید شاہ کو سٹیل ملز کی نجکاری کے حوالے سے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیرمذہبی امورسید خورشید شاہ نے کہا کہ سٹیل ملز کی نجکاری کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں۔ حکومت سٹیل ملز کی نجکاری نہیں بہتری کے لیے اقدامات کر رہے ہے۔

ای پیپر-دی نیشن