لوڈشیڈنگ، مہنگائی کیخلاف واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک یونین کی احتجاجی ریلی
لاہور (پ ر) واپڈا و محکمہ بجلی کے سینکڑوں کارکنوں نے واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک سنٹرل لیبر یونین کے زیراہتمام ملک میں مہنگی بجلی اور لوڈشیڈنگ کے خاتمہ اور سستی بجلی کی فراہمی کیلئے نئے ہائیڈل و کوئلہ کے تھرمل بجلی گھر تعمیر کرانے، محکمہ بجلی میں ایم این اے/ ایم پی اے کی کنبہ پروری سے بھرتی کے خلاف زبردست احتجاجی جلوس نکالا۔ جلوس کی قیادت بزرگ مزدور رہنما خورشید احمد، ملک نور محمد، سجاد حسین شاہ، حاجی محمد یونس، متین احمد، چودھری مقصود احمد، رانا محمد اکرم، نوید ڈوگر، ساجد کاظمی، رانا شکور احمد، اسامہ طارق، شفقت جاوید کر رہے تھے۔ لکشمی چوک پر مظاہین کو خطاب کرتے ہوئے خورشید احمد و دیگر رہنماﺅں نے کارکنوں سے پرزور اپیل کی کہ وہ ا لوٹ کھسوٹ کے خلاف تحریک میں ہراول دستہ کا کردار ادا کریں۔