• news

کورین کمپنی بلوچستان میں شمسی توانائی کا پلانٹ نصب کریگی

کوئٹہ (اے پی پی) ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات بلوچستان اسلم شاکربلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں بجلی کے بحران سے نمٹنے اور پاور سیکٹر میں سرمایہ کاری کیلئے بلوچستان اورکوریاکی حکومت کے درمیان بات چیت حتمی مراحل میں داخل ہوچکی ہے جس کے تحت کوریائی سولرانرجی کمپنی بلوچستان میں شمسی توانائی کا پلانٹ لگائے گی جس سے 1000 میگاواٹ بجلی دستیاب ہو سکے گی۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو یہاں ”اے پی پی“ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے بتایاکہ کوریا بلوچستان میں سرمایہ کاری کاخواہاں ہے اورکوریا کے وفود نے بلوچستان میں متعلقہ افسران سے دو سے تین ملاقاتوںکے دوران سرمایہ کاری کیلئے ابتدائی معاملات طے کر لئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن