• news

ملک کو درپیش بحرانوں کا حل میاں نواز شریف کی قیادت میں مضمر ہے: شہزاد سندھو

رائے ونڈ (نامہ نگار) مسلم لیگ(ن) کے صوبائی امیدوار لیگی رہنما چودھری شہزاد نذیر سندھو ایدووکیٹ نے کہا کہ ملک کو درپیش بحرانوں کا واحد حل میاں نواز شریف کی قیادت میں مضمر ہے، وفاقی حکمرانوں نے پنجاب حکومت سے حسد کی انتہا کررکھی ہے ،میاں برادران کی مقبولیت سے خائف زرداری ٹولہ سیاسی اور جمہوری روایات اورضابطہ اخلاق کوبھول کر ذاتیات پر اتر آیا ہے ، کرپشن زدہ اقتدار کو تحفظ دینے کیلئے منافقت کا استعمال کیا جا رہا ہے ووٹ استعمال کرتے وقت ظالم حکمرانوں کے کارناموں کو بھی مد نظر رکھیں۔ وطن عزیز کو اندھیروں سے اجالوں میں لانے کا ہنر صرف میاں نواز شریف کے ہاتھ میں ہے ،آئندہ الیکشن میںعوام کی طاقت سے پہلے سے بھاری مینڈیٹ سے حکومت بنائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن