پولیو: بھارت نے پاکستانیوں پر سفری پابندیاں عائد کرنے کا عندیہ دیدیا
نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارت نے پاکستانیوں پر سفری پابندیاں عائد کرنے کا عندیہ دیدیا۔ بھارتی وزیر صحت کے مطابق پاکستان سے پولیو وائرس بھارت منتقل ہو سکتا ہے۔ بھارت نے امرتسر اور نئی دہلی ریلوے سٹیشنز پر پاکستانی بچوں کو پولیو ویکسیئن کے قطرے پلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی ائر پورٹس پر بھی پولیو وائرس کے قطرے پلائے جائیں گے۔ بھارتی وزیر صحت نے ایک مراسلہ میں کہا ہے کہ دلی میں پولیو سے ایک بھی بچہ متاثر ہوا تو 2 سال پیچھے چلے جائیں گے۔