• news

کرم ایجنسی : موٹر سائیکل سڑک کنارے نصب بم سے جا ٹکرائی، 2 پولیو اہلکار جاں بحق

پارہ چنار + پشاور + لاہور (بی بی سی اردو + نوائے وقت رپورٹ + خبرنگار) کرم ایجنسی میں بم دھماکے کے نتیجے میں دو پولیو کارکن جاں بحق ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ پولیو جواد علی نے بی بی سی کو بتایا کہ پولیو مہم میں شریک ٹیم کے دو کارکن مزمل حسین اور اکبر بادشاہ موٹر سائیکل پر مالی خیل کے علاقے میں جا رہے تھے ان کی موٹر سائیکل سڑک پر نصب گھریلو ساختہ بم سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دھماکہ ہوا اور دونوں افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ مالی خیل میں پولیو مہم متاثر ہوئی ہے جبکہ وزیراعلی شہباز شریف نے کرم ایجنسی میں بم دھماکے کی شدید مذمت اور دھماکے میں انسداد پولیو مہم ٹیم کے 2 ورکرز کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا ہے ادھر پشاور کے علاقہ سیکٹر آئی 11 میں پولیو مہم کی مانیٹرنگ ٹیم کے ڈرائیور پر تشدد کیا گیا۔ پولیو ٹیم سیکٹر آئی 11 میں کچی بستی گئی تو بعض افراد نے ڈرائیور کو تشددکا نشانہ بنایا۔ آئی 11 کی کچی بستی میں افغان مہاجرین بستے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن