بلوچستان میں گورنر راج کے خاتمے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا: صادق عمرانی
کوئٹہ (نوائے وقت نیوز) پیپلزپارٹی بلوچستان کے صدر سابق صوبائی وزیر صادق عمرانی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں گورنر راج کے خاتمہ کے حوالے سے باتیں ہوائی فائر ہیں، ابھی تک اس بارے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ یہ بات انہوں نے ٹیلیفونک بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں گورنر راج کے خاتمہ کے حوالے سے صرف افواہیں اڑائی جارہی ہیں، ابھی تک اس بارے میں کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ صدر پیپلزپارٹی بلوچستان صادق عمرانی نے کہا کہ ہمیں بلوچستان کی صورتحال کے بارے میں صرف صدر آصف علی زرداری کا فارمولا قابل قبول ہوگا۔ ہم کسی جماعت کی ڈکٹیشن یاتجویز قبول نہیں کریں گے۔