• news

امین فہیم کے محافظ کی قافلے کے سامنے آنے والے موٹر سائیکل سوار کو گالیاں

اسلام آباد (عثمان چیمہ/ دی نیشن رپورٹ) انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی اس وقت سامنے آئی جب وفاقی وزیر مخدوم امین فہیم کے گارڈ نے ان کے قافلے کے سامنے آ جانے والے موٹر سائیکل سوار کو گالیاں دیں۔ بتایا جاتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار ان کے قافلے کی گاڑی سے ٹکرانے سے بال بال بچا۔ اس وقت اس کے ساتھ اس کی بیوی اور دو بچے بھی ساتھ تھے۔ گارڈز کی جانب سے اپنے شوہر کی اس طرح بے عزتی پر اس کی بیوی کو بڑا دکھ ہوا مگر وہ کچھ نہ کر سکے۔ 

ای پیپر-دی نیشن