• news

کرگل ایشو،حکومت کمشن قائم کرے حقائق سے پردہ اٹھاﺅں گا:جنرل (ر) ضیاءالدین

لاہور(نوائے وقت نیوز) جنرل(ر) ضیاءالدین بٹ نے کہا ہے کہ سابق صدر جنرل پرویز مشرف کی کسی بات پر یقین نہیں کیاجاسکتا۔میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ کرگل اکے معاملے پر حقائق سے پردہ اٹھایاجائے۔ حکومت سے مطالبہ ہے کہ کرگل ا ایشو پر کمشن قائم کرے۔ سب کچھ جانتا ہوں،حکومت کمشن قائم کرے تو حقائق سے پردہ اٹھاﺅںگا۔جنرل مشرف نے نواز شریف کو منتیں کرکے امریکہ بھجوایا تھا۔ہمارے ملک میں کمشن بنائے ہی نہیں جاتے۔یحییٰ خان اور ایوب خان کے خلاف بھی کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔آئین توڑنے والے ڈکٹیٹروں کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے۔

ای پیپر-دی نیشن