50 سے زائد غیر ملکی پاکستان سپر لیگ کھیلنے کیلئے تیار....
لاہور (سپورٹس ڈیسک+نوائے وقت نیوز) پی سی بی نے اعتراف کیا ہے کہ کئی بورڈ اپنے سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کو پی ایس ایل سے روک رہے ہیں لیکن پی سی بی اس حوالے سے دیگر بورڈز کے ساتھ رابطے میں ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ابھی تک کسی غیرملکی کھلاڑی کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میں شامل تمام کھلاڑیوں اور شائقین کو بھرپور سکیورٹی دی جائے گی جس کے لئے غیرملکی سکیورٹی ایجنسی کی خدمات بھی لی جا رہی ہیں۔ پاکستان سپرلیگ کیلئے پی سی بی نے کرکٹرز سے رابطے کئے ہیں۔ پچاس سے زائد غیرملکی کرکٹرز نے پی سی ایل کے ساتھ معاہدے پر دستخط کر دئیے۔