• news

جنوبی افریقہ کا مقابلہ کرنا ہے تو گیلی گیند سے مشق کریں: رمیز راجہ


لندن (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ نے پاکستانی بلے بازوں کو مشورہ دیا ہے کہ اگر انہیں جنوبی افریقہ کے پیس اٹیک کا اعتماد سے مقابلہ کرنا ہے تو انہیں گیلی ٹینس گیند سے باو¿نسر کی مشق کرنی ہوگی۔ بلے بازوں کو چاہیے کہ وہ اپنے بیگ میں ٹینس گیند رکھیں اور جب بھی وقت ملے اس کی پریکٹس کریں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ رمیز راجہ خود گیلی ٹینس گیند سے شارٹ پچ گیندوں کو کھیلنے کی پریکٹس کر چکے ہیں یہ طریقہ سابق کپتان عمران خان نے ویسٹ انڈیز کے دورے میں متعارف کرایا تھا جب پاکستانی بلے بازوں کو تیز رفتار بالروں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن