قومی ٹیم جنوبی افریقہ کیخلاف آسان حریف ثابت نہیں ہو گی : سابق کرکٹرز
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان ٹیم آسان حریف ثابت نہیں ہوگی کھلاڑیوں کو جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میں زیادہ سے زیادہ دیر تک وکٹ پر ٹھہرنا ہوگا۔ اوپننگ جوڑی نے اچھا سٹینڈ فراہم کیا تو مڈل آرڈر بیٹسمین بھی رنز بنانے میں کامیاب ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار سابق اور موجودہ ٹیسٹ کرکٹرز نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سابق چیف سلیکٹر محمد الیاس کا کہنا تھا کہ پاکستان کا سپن اور فاسٹ با¶لنگ اٹیک مضبوط ہے اسے آسان نہیں کہا جا سکتا تاہم کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ دیر تک وکٹ پر ٹھہرنے کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ پاکستان ٹیم نے گذشتہ کچھ عرصہ سے جتنی اچھی کرکٹ کھیلی ہے امید ہے کہ جنوبی افریقہ کے میدانوں میں بھی کھلاڑی اچھا پرفارم کرینگے۔ سابق چیف سلیکٹر و لیگ سپن با¶لر عبدالقادر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بیٹنگ لائن کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ میزبان ٹیم کبھی اپنے میدانوں میں آسان حریف نہیں رہی ہے پاکستانی کھلاڑیوں کو اچھا پرفارم کرنا ہوگا۔ پاکستان ٹیم کے بلے باز کامران اکمل کا کہنا تھا کہ اوپننگ جوڑی اچھا آغاز فراہم کر گئی تو میڈل آرڈر میں بھی اچھے رنز بنیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹاس اہمیت کا حامل ہوگا، جوہانسبرگ کی وکٹ پر با¶نس بھی ہوتا ہے لہٰذا بلے بازوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا پاکستان کا با¶لنگ اٹیک مضبوط ہے۔