آئی سی سی نیوز ی لینڈ کرکٹ کیلئے 1.8 ڈالر امداد دے گا
دبئی (سپورٹس ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نیوزی لینڈ کرکٹ کے لئے 1.8 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے۔ یہ رقم نیوزی لینڈ میں ٹارگٹ اسسٹنس ریڈ پرفارمنس پروگرام (ٹاپ) کے لئے ہوگی۔ پروگرام کے تحت یہ رقم پہلے ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کو ملی تھی یہ رقم 2011-15 کے پروگرام کا حصہ ہے۔ دبئی میں ہونے والے 2013ءکے پہلے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ٹی ٹوئنٹی کو ڈمیسٹک گیم کی حیثیت سے پروگرام میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ آئی سی سی چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی لیگ نے کھلاڑیوں کو بہت زیادہ مواقع فراہم کئے ہیں۔ ہمیں کھیل کو کرپشن سے بھی پاک کرنا ہے۔ آئی سی سی اینٹی کرپشن اینڈ سیکورٹی یونٹ بہتر کام کر رہا ہے بورڈز شکایات درج کرا سکتے ہیں۔ رواں سال جون میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی انگلینڈ میں ہو گی۔