شدت پسند روس میں اپنی مرضی کا اسلام نافذ کرنا چاہتے ہیں: پیوٹن
ماسکو (اے پی پی) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ شدت پسند روس میں مذہبی رہنماﺅں کو ڈرا دھمکا کر اپنی مرضی کا اسلام نافذ کرنا چاہتے ہیں تاہم وہ اس کوشش میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔ رشیئن فیڈرل ڈسٹرکٹ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ درحقیقت روس میں ان مذہبی رہنماﺅں پر جنگ مسلط کر دی گئی جو روایتی اسلام اور امن کا درس دیتے ہیں۔ انہیں ڈرایا دھمکایا جاتا ہے، اپنے عقیدت مندوں کے سامنے وعظ کے حق سے محروم کیا جاتا ہے جبکہ جھوٹے اقدار جن کا روایتی اسلام کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہوتا لوگوں پر مسلط کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔