• news

جمہوریت کا تسلسل جاری، جمہوری قدریں فروغ پا رہی ہیں: گورنر پنجاب

لاہور (خبر نگار) حکومتیں آتی ہیں اور چلی جاتی ہیں لیکن وہی حکومتیںعوام میں اپنے انمٹ نقوش چھوڑتی ہیں ہیں جو نہ صرف اُن کی مشکلات و مسائل کا ادراک رکھتی ہیں بلکہ اُن کے حل کے لئے عملی اقدامات بروئے کار لاتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے سٹاف کالج لاہور میں 97th نیشنل مینجمنٹ کورس اور 12th سینئر مینجمنٹ کورس کے شرکا سے خطاب کے دوران کیا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ ملک میں جمہوری قدریں فروغ پا رہی ہیں اور جمہوریت کا تسلسل کامیابی سے جاری ہے۔ اس جمہوری تسلسل کو جاری و ساری رکھنے کے لئے عوام اور ریاست کے تمام اداروں نے اپنا اپنا کردار انتہائی خوش اسلوبی سے نبھایا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ جمہوری تسلسل کو مزید مستحکم اور مضبوط بنیاد فراہم کرنے کے لئے مشترکہ جدوجہد کا عملی مظاہرہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اپنا مو¿قف دلیل کی طاقت سے منوانے اور اپنی کارکردگی سے عوام کا دل جیتنے کو ہی جمہوری سیاست کہتے ہیں۔ گورنر نے سول افسرا ن سے کہا کہ وہ اپنے دروازے عوام کے لئے کھلے رکھیں۔ اُنہیں زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچائیں اور وقت کے نئے تقاضوں کے مطابق حُسن انتظام کو بہتر صلاحیتوں سے انجام دیں۔ بعدازاں ہنگری کے سفیر (H.E. Mr Istavan Szabo) نے گورنر ہا¶س میں گورنر مخدوم سید احمد محمود سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امورکے علاوہ ملک میں آنے والے الیکشن، قومی و بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن