• news

ملک کی خارجہ پالیسی کےلئے فوج سے مشاورت ہونی چاہئے: شاہ محمود


لاہور (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آصف زرداری کی حب الوطنی اور بینظیر بھٹو شہید کی وصیت پر کوئی شک نہیں‘ مگر موجودہ پیپلز پارٹی بھٹو کی نہیں بلکہ زرداری لیگ ہے‘ ملک کی خارجہ پالیسی کیلئے فوج سے مشاورت ہونی چاہئے‘ امریکہ سمیت دنیا بھر میں خارجہ پالیسی کیلئے افواج سے مشاورت کی جاتی ہے‘ سننے میں آ رہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) پارلیمنٹ کے سامنے دھرنے کے فیصلہ پر نظر ثانی کرنے جا رہی ہے۔ خصوصی گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ریمنڈ ڈیوس کے حوالے سے میرے اور حکومت کے موقف میں واضح فرق تھا اور رحمن ملک نے مجھے کہا تھا کہ آپ صرف یہ لکھ دیں کہ ریمنڈ ڈیوس سفارتی اہلکار ہے تو باقی معاملات میں خود سنبھال لوں گا۔ یہ بات خوش آئند ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے اپنی اصلاح کرتے ہوئے مقبولیت میں اضافہ کیا ہے اور تمام سیاسی جماعتوں کو اپنی مقبولیت میں اضافہ کیلئے کوششیں کرنی چاہئےں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری سے زیادہ اسٹیبلشمنٹ کی تابعداری کسی اور نے نہیں کی۔

ای پیپر-دی نیشن