حکومت جھوٹے تخمینے جاری کر کے قوم کو دھوکہ دے رہی ہے: اسد عمر
لاہور (خبر نگار) تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک کو مشکل اقتصادی صورتحال کا سامنا ہے۔ سٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال 2012-13 میں جی ڈی پی گروتھ کی شرح4.2 فیصدکے ہدف کے مقابلے میںصرف3-3.5فیصد اضافے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔