ایل ڈے اے کے 3 افسروں کے تبادلے اور تقرر
لاہور (خصوصی نامہ نگار) ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ہیڈ کوارٹرز) ایل ڈی اے مریم کیانی نے ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر زبیر خان کو ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ ڈویلپمنٹ تھری، ڈائریکٹوریٹ آف کوآرڈی نیشن میں تعینات محمد خلیق الرحمن کو ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ ایل ڈی ا ے ایو نیو ون جبکہ یہاں سے سٹیٹ آفیسر عمیر سلیم کو ڈائریکٹوریٹ آف کوآرڈی نیشن میں تعینات کر دیا۔