رینٹل پاور کیس، 35افراد کے نام ای سی ایل پر آ گئے، وزیراعظم شامل نہیں
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزارت داخلہ نے رینٹل پاور کیس میں ملوث 35 افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرکے ملک بھر کی سرحدی چیک پوسٹوں اور ایئرپورٹس کو فہرست جاری کر دی‘ فہرست میں وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور سابق سیکرٹری سلمان صدیق کا نام شامل نہیں۔ رینٹل پاورکیس میں وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کی جانے فہرست میں شامل 35 افراد کے پاسپورٹ منسوخ کر دیئے گئے ہیں اور انہیں پاسپورٹ تجدید کرانے کی بھی اجازت نہیں ہو گی۔ یہ فہرست نیب حکام کے بار بار احکات کے بعد جاری کی گئی ہے۔