خیبر ایجنسی :انشورنس ‘کرائے کا تنازعہ، نیٹو کو سپلائی بحال نہ ہو سکی
پشاور (نیوز ایجنسیاں) نیٹو ٹرانسپورٹرز اور سپلائر کمپنیز کے درمیان مذاکرات ناکام ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق خیبر ایجنسی کے راستے افغانستان میں نیٹو فورسز کو ایک ماہ گزرنے کے باوجود سپلائی بحال نہ ہو سکی۔ آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز یونین کے ترجمان اسرار شنواری کے مطابق ٹرانسپورٹرز سپلائرز کمپنیوں کے مالکان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کمپنیاں انہیں اور ان کے ٹرانسپورٹس کو انشورس کی سہولت فراہم کریں اور افغانستان جانے کے لئے دیئے جانے والے کرایہ کو دگنا کیا جائے۔ ذرائع کے مطابق کنٹینرز میں موجود اشیا خراب ہو رہی ہیں۔ اسرار شنواری کے مطابق سپلائرز کمپنی مالکان ٹرانسپورٹرز کے ان مطالبات کو ماننے کیلئے تیار نہیں۔