جوہانسبرگ ٹیسٹ : جنوبی افریقہ پہلی اننگز میں 253 رنز پر آﺅٹ....
جوہانسبرگ (سپورٹس ڈیسک) سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم پہلے روز پہلی اننگز میں 253 رنز بنا کر آ¶ٹ ہو گئی۔ پاکستان نے کھیل کے اختتام تک بغیر کسی نقصان کے 6 رنز بنا لئے۔ جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا۔ اوپنرز کپتان گریم سمتھ اور پیٹرسن نے 46 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ پہلی وکٹ 46 رنز پر گری جب پیٹرسن 20 رنز بنا کر آ¶ٹ ہو گئے۔ 46 کے مجموعی سکور پر کپتان گریم سمتھ بھی 24 رنز بنا کر وکٹ گنوا بیٹھے۔ ہاشم آملہ اور جیک کیلس سکور کو 125 تک لے گئے تو کیلس 50 رنز بنا کر چلتے بنے۔ 135 کے سکور پر چوتھی وکٹ گری جب ہاشم آملہ 37 رنز بنا کر آ¶ٹ ہوئے۔ 199 کے سکور پر پانچویں وکٹ گری جب ڈوپلیسزز 31 رنز بنا کر آ¶ٹ ہو گئے۔ 232 کے مجموعی سکور پر پلیسیس بھی 41 رنز بنا کر چلتے بنے۔ 239 کے مجموعی سکور پر پیٹرسن صفر کے سکور پر بولڈ ہو گئے۔ ایلگر 27، ورنن فلینڈر ایک، مورکل صفر پر آ¶ٹ ہوئے۔ ڈیل سٹین 12 رنز بنا کر ناٹ آ¶ٹ رہے۔ محمد حفیظ نے 4، عمرگل نے اور جنید خان نے دو، دو جبکہ یونس خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔ پہلے دن کے اختتام تک پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 6 رنز بنا لئے۔ محمد حفیظ 6 اور ناصر جمشید صفر کے سکور پر دوسرے دن کا آغاز کریں گے۔