سابق فرسٹ کلاس کرکٹرطاہرشاہ کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ماہانہ وظیفہ کی اپیل
لاہور (پ ر) سابق فرسٹ کلاس کرکٹر طاہر شاہ نے وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ وہ پچھلے لمبے عرصے سے شدید بیمار اور بیروزگار ہیں انہوں نے 1969ءسے لے کر 2009ءتک کرکٹ کی بطور کرکٹر، منتظم، کوچ، لاہور ریجن کونسل ممبر، منیجر، سلیکٹر کی حیثیت سے 40 سال تک خدمت کی۔ وہ اور ان کے والد صاحب شروع دن سے لے کر آج تک مسلم لیگ کے ساتھ وابستہ ہیں ۔ طاہر شاہ نے کہا انہوں نے پانچ ہزار سے زائد کھلاڑی قومی اور بین الاقوامی کرکٹ کو دئیے۔ انہوں نے کہا میاں شہباز شریف ان کی بے پناہ کرکٹ خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے نہ صرف ان کا ماہانہ وظیفہ لگائیں بلکہ علاج و معالجے کیلئے رقم بھی دیں۔