جنوبی افریقی گریم سمتھ 100 ٹیسٹ میچز میں قیادت کرنیوالے پہلے کپتان بن گئے
جوہانسبرگ (نیوز ایجنسیاں) جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے کپتان گریم سمتھ100 ٹیسٹ میچز میں ٹیم کی قیادت کرنے والے پہلے کپتان بن گئے۔ اعدادوشمار کے مطابق گریم سمتھ پاکستان کے خلاف جوہانسبرگ میں کیریئر کا 100 واں ٹیسٹ کھیل رہے ہیںجس کے بعد وہ 100 ٹیسٹ میچز میں ٹیم کی قیادت کرنے والے دنیا کے واحد کپتان بن گئے ہیں۔سمتھ نے اب تک 98 ٹیسٹ میچوں میں جنوبی افریقا کی قیادت کی ہے جبکہ انہیں ایک ٹیسٹ میچ میں آئی سی سی ورلڈ الیون کی کپتانی کا اعزاز بھی حاصل ہے۔گریم سمتھ کو بطور کپتان زیادہ ٹیسٹ میچز کھیلنے کا عالمی اعزاز پہلے سے ہی حاصل ہے۔ یہ دن سمتھ کے لیے اس لحاظ سے بھی یادگار ہے کہ اسی روز انہوں نے اپنی 32 ویں سالگرہ بھی منائی۔کرکٹ ساتھ افریقا ان کے کارناموں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔