• news

ترکی: امریکی سفارتخانے کے باہر خودکش حملہ‘ 2 افراد ہلاک‘ متعدد زخمی‘ حملہ دہشتگردی ہے: امریکہ

 انقرہ (بی بی سی) ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں امریکی سفارتخانے کے باہر ہونے والے خودکش دھماکے میں دو افراد ہلاک متعدد زخمی ہو گئے۔ ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں خودکش حملہ آور اور ایک سکیورٹی گارڈ شامل ہیں۔ امریکی سفارتخانہ انقرہ میں چنکایا کے علاقے میں واقع ہے جہاں کئی دیگر ممالک کے سفارتخانے بھی ہیں۔ دھماکے بعد جائے وقوع سے دھواں اٹھتا دیکھا گیا اور امدادی اداروں کی درجنوں گاڑیاں جائے وقوع کی جانب جاتی دیکھی گئیں۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ ترک ٹی وی این ٹی وی کے مطابق دھماکے سے سفارتخانے کے اندر کوئی نقصان نہیں ہوا ہے جبکہ ٹی وی پر نشر کی جانے والی تصاویر میں عمارت کے بیرونی حصے میں ٹوٹ پھوٹ دیکھی جا سکتی ہے۔ تاحال کسی گروپ کی جانب سے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔جبکہ وہائٹ ہاﺅس نے کہا ہے کہ ترکی میں امریکی سفارتخانے پر حملہ دہشتگردی ہے۔ ابھی تک حملے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں

ای پیپر-دی نیشن