نگران حکومت تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے بنے گی: کائرہ
اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ نگران حکومت تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے جمہوری طریقے سے قائم کی جائے گی۔ پی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اداروں کو بااختیار بنانے پر یقین رکھتی ہے، اس لئے جمہوری اداروں کو مستحکم بنانے کیلئے ادارہ جاتی اصلاحات کی ہیں۔ نگران وزیراعظم جمہوری طریقے سے نامزد کیا جائے گا، اس بارے میں وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر مشاورت کریں گے، تمام سیاسی فریقوں کے درمیان اتفاق رائے ضروری ہے۔انہوں نے چوہدری نثار کے بیان پر کہا کہ وہ 1990ءکے دور کی سیاست میں رہ رہے ہیں۔ منتخب نمائندوں سمیت سیاستدانوں کی اکثریت اپنے ٹیکس باقاعدگی سے ادا کرتے ہیں۔