ملک کو اندرونی اور بیرونی خطرات کا سامنا ہے: لیفٹیننٹ جنرل سلیم نواز
راولپنڈی (نوائے وقت نیوز) انسپکٹر جنرل آرمز جی ایچ کیو لیفٹیننٹ جنرل سلیم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان کو اندرونی اور بیرونی خطرات کا سامنا ہے۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی اثاثوں کی حفاظت کرنیوالے غیرمعمولی مستعدی کا مظاہرہ کریں۔