اسمبلیوں میں موجود ہر جماعت موجودہ ملکی حالات کی ذمہ دار ہے: عبدالعلیم خان
لاہور(خبر نگار )تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی پشت پناہی کے باعث کرپشن اور لوٹ مار کرنے والے عناصر قانون کی گرفت سے آزاد پھرتے ہیں،حکومت کی عدلیہ سے محاذ آرائی دراصل قانون اورکرپشن کا مقابلہ ہے۔ ایک طرف کراچی جل رہا ہے ، دوسری طرف حکومتی ارکان اور اتحادی سب اچھا کی راگنی الاپ کر دوبارہ اقتدار میں آنے کے خواب دیکھ رہے ہیں، مسائل کی چکی میںپسی ہوئی قوم جان چکی کہ ایوانوں میں موجود ہر پارٹی ملکی حالات کی تباہی میں برابر کی ذمہ دار ہے۔